۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ہمیشہ عوام نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات جس میں مہنگائی و بے روزگاری اور غربت سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے حکومت پالیسی تیار کرے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل  پاکستان کے رہنما اور ممتاز سیاسی مذہبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے ملک کے میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت اور بے روزگاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کمزور کیا جا رہا ہے جس کے پیچھے ملک دشمن قوتیں کار فرما ہیں،سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر استحکام پاکستان کے لیے کردار ادا کریں۔

علامہ موصوف نے کہا کہ ہمیشہ عوام نے ملک کی سالمیت کے لیے قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات جس میں مہنگائی و بے روزگاری اور غربت سے ہر شخص پریشان نظر آتا ہے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے حکومت پالیسی تیار کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی رسہ کشی اور ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے تمام جماعتیں مل کر ملک کو اس بحران سے نکالنے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں 
تا کہ غریب عوام کا چھولا جل سکے علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا اگر خدا ناخواستہ یہی حالات رہی تو ملک کا دیوالیہ ہو سکتا ہے ملک مضبوط ہے تو سیاست ہے کیونکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں ہم سب کو مل کر ایسی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ مٹھی بھر عناصر  مذہبی افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں جو ہمیشہ سے کسی کے آلہ کار رہے ہیں اور شیعہ سنی میں تفریق ڈالتے رہے جن کو شیعہ سنی نے مل کر ان کی سازش کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں ناکام بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .